بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تمام بینیفیشریز کے لیے ایک انتہائی اہم اور خوشخبری پر مبنی اطلاع ہے۔ حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے نظام کو مزید
شفاف اور آسان بنانے کے لیے والٹ اکاؤنٹس (Wallet Accounts) اوپن کر دیے گئے ہیں۔اگر آپ کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آپ کی پیمنٹ کس بینک یا والٹ اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی ہے، تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ گھر بیٹھے اپنے موبائل فون سے یہ معلوم کر سکتے ہیں۔
اپنا اکاؤنٹ چیک کرنے کا مرحلہ وار طریقہ:
رقم کی منتقلی چیک کرنے کے لیے نیچے دیے گئے طریقہ کار پر عمل کریں:
رجسٹرڈ موبائل نمبر کا استعمال: سب سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ وہی موبائل نمبر استعمال کر رہے ہیں جو آپ نے BISP کے ریکارڈ میں رجسٹر یا ٹیگ کروایا تھا۔
موبائل ایپ یا والٹ کا استعمال: اپنے فون میں موجود کسی بھی بینکنگ ایپ (JazzCash, Easypaisa وغیرہ) کو کھولیں۔
رقم ٹرانسفر کا آپشن: 'Money Transfer' یا 'Bank Transfer' کے آپشن میں جائیں۔
بینک کی تصدیق کیسے کریں؟
آپ کو باری باری مختلف بینکوں کو منتخب کر کے چیک کرنا ہوگا کہ آپ کا اکاؤنٹ کہاں ایکٹو ہے:
JazzCash: سب سے پہلے جیز کیش منتخب کریں اور اپنے رجسٹرڈ نمبر پر 1 سے 2 روپے بھیجنے کی کوشش کریں۔ اگر ٹرانسفر ہو جائیں تو آپ کی رقم جیز کیش میں ہے۔
Easypaisa: اگر جیز کیش میں نہ ہو، تو ایزی پیسہ چیک کریں۔
Bank of Punjab (BOP): تیسرے نمبر پر بینک آف پنجاب کو چیک کریں۔
HBL یا HBL Microfinance: اگر اوپر والے کسی اکاؤنٹ میں رقم نہ جائے، تو ایچ بی ایل یا ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک چیک کریں۔
جس بینک یا والٹ میں 1 روپیہ ٹرانسفر ہو جائے، سمجھ لیں کہ وہی آپ کا ایکٹو اکاؤنٹ ہے اور آپ کی قسط وہیں آئے گی۔
ضروری ہدایات اور مسائل کا حل:
انتظار کریں: اگر کسی بھی بینک میں رقم ٹرانسفر نہ ہو رہی ہو تو تھوڑا انتظار کریں، کیونکہ سسٹم اپڈیٹ ہونے میں وقت لیتا ہے۔
BISP آفس سے رابطہ: اگر بار بار کوشش کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو، تو اپنے قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے رجوع کریں۔
بینک کی تبدیلی: اگر آپ اپنا بینک تبدیل کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی بی آئی ایس پی آفس میں درخواست دی جا سکتی ہے۔
