وزیراعظم اپنا گھر پروگرام 2026: اب اپنا گھر بنانا ہوا آسان - قرض کی مکمل تفصیلات اور طریقہ کار

 



پاکستان میں کم آمدنی والے افراد کے لیے خوشخبری!

حکومتِ پاکستان کی جانب سے "اپنا گھر وزیراعظم پروگرام" کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ان خاندانوں کو چھت فراہم کرنا ہے جو مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنا گھر تعمیر نہیں کر پا رہے یا فلیٹ نہیں خرید پا رہے۔

اسکیم کی نمایاں خصوصیات:

رعایتی مارک اپ ریٹ: گھر کی تعمیر یا خریداری پر صرف 5% مارک اپ ریٹ۔

قرض کی حد: ایک کروڑ روپے تک کے قرضہ جات کے اجراء کا آغاز۔

واپسی کی مدت: آسان اقساط کے ساتھ واپسی کے لیے 20 سال تک کا طویل وقت۔

پہلے دس سال: ابتدائی 10 سالوں کے لیے صرف 5% مقررہ مارک اپ ریٹ لاگو ہوگا۔



اہلیت کا معیار (Eligibility Criteria):

یہ قرضہ صرف ان افراد کے لیے ہے جن کے نام پر پہلے سے کوئی گھر یا فلیٹ موجود نہیں ہے۔

قرض حاصل کر کے 10 مرلہ (2720 مربع فٹ) تک کے پلاٹ پر گھر تعمیر کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ 1500 مربع فٹ تک کے اپارٹمنٹ (فلیٹ) کی خریداری کے لیے بھی قرض دستیاب ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ:

آپ اپنی درخواست آن لائن یا پاکستان بھر کے درج ذیل بینکوں کی کسی بھی برانچ میں جمع کروا سکتے ہیں:

تمام کمرشل اور اسلامی بینک۔

مائیکرو فنانس بینک۔

ایچ بی ایف سی ایل (HBFCL) کی برانچز۔

نوٹ: ہر درخواست پر فیصلہ اسکیم کی شرائط و ضوابط کے مطابق بینک کرے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post