وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی جانب سے پنجاب میں بسنے والی اقلیتوں (غیر مسلموں) کے لیے ایک تاریخی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے "مائنورٹی کارڈ" (Minority Card) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت مستحق مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر اقلیتی خاندانوں کو 10,500 روپے کی سہ ماہی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
اس پروگرام کا مقصد پنجاب کے غریب اقلیتی خاندانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا اور انہیں ان کے حقوق فراہم کرنا ہے۔
اہلیت کا معیار (Eligibility Criteria):
اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے:
رہائش: درخواست گزار کا صوبہ پنجاب کا مستقل رہائشی ہونا لازمی ہے۔
مذہب: یہ کارڈ صرف غیر مسلم (مسیحی، ہندو، سکھ وغیرہ) کے لیے ہے۔
پاورٹی اسکور (PMT): درخواست گزار کا غربت کا اسکور (PMT) 45 یا اس سے کم ہونا چاہیے۔
دیگر پروگرامز: درخواست گزار پہلے سے کسی دوسرے سرکاری مالی امدادی پروگرام (جیسے PSPA یا BISP) سے فائدہ نہ اٹھا رہا ہو۔
شناختی کارڈ: امیدوار کے پاس کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) ہونا ضروری ہے۔
آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ (Step-by-Step Guide):
اگر آپ اس پروگرام کے لیے اہل ہیں، تو آپ گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں:
پورٹل وزٹ کریں: سب سے پہلے آفیشل ویب سائٹ mcard.punjab.gov.pk پر جائیں۔
اکاؤنٹ بنائیں: ویب سائٹ پر 'Sign Up' کے بٹن پر کلک کریں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، ای میل اور مذہب درج کر کے اپنا پاس ورڈ سیٹ کریں۔
لاگ ان کریں: اکاؤنٹ بننے کے بعد لاگ ان کریں اور 'New Application' پر کلک کریں۔
فارم پر کریں: فارم میں اپنی ذاتی معلومات (نام، والدین کا نام، مذہب، پتہ، اور تعلیم وغیرہ) بالکل درست درج کریں۔
درخواست جمع کریں: تمام معلومات چیک کرنے کے بعد 'Save' اور 'Submit' کے بٹن پر کلک کریں۔
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد آپ کی معلومات کی تصدیق کی جائے گی اور اہل ہونے کی صورت میں آپ کو موبائل پر اطلاع دے دی جائے گی۔
مائنورٹی کارڈ کے فوائد:
مستحق خاندانوں کو ہر تین ماہ بعد 10,500 روپے ملیں گے۔
یہ رقم اے ٹی ایم (ATM) کے ذریعے نکلوائی جا سکے گی۔
پنجاب کے 50,000 مستحق خاندان اس کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
