حکومت کا غریب پر وار: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور عوام کی چیخیں | Zar Communication

 

آہ! اے غریب وطن۔۔۔ کیا ہم زندہ لاشیں بن چکے ہیں؟ 🇵🇰💔😭

آج کا دن پھر غریب پاکستانی کے لیے ایک نئی آفت بن کر اترا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کی صورت میں، حکومت نے ایک بار پھر غریب عوام کی پیٹھ پر کوڑے برسائے ہیں۔ یہ اضافہ صرف پیٹرول کا نہیں، بلکہ ہر اس چیز کا ہے جو غریب کی بقا کے لیے ضروری ہے۔

حکومت کیا کر رہی ہے؟ روز تھوڑا تھوڑا کرکے غریب کا قتل! 🔪🩸

ہم سب گونگے، بہرے اور اندھے بن کر ان کی ہر بات پر 'ہاں میں ہاں' ملائے جا رہے ہیں۔ کیا ہماری رگوں میں غیرت کا خون ختم ہو گیا ہے؟ کیا ہمیں غریب کی سسکیاں اور بچوں کی بھوک کا احساس نہیں؟ امیروں کے لیے پیٹرول مہنگا ہونا شاید ایک اضافی خرچہ ہو، لیکن غریب کے لیے یہ موت کا پروانہ ہے۔ یہ سوچنا کہ "گاڑیاں کم چلیں گی اور پیٹرول بچے گا"، صرف امیروں کی تسکینِ انا کا بہانہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹ مہنگی ہوتی ہے، اور ٹرانسپورٹ مہنگی ہونے سے آٹا، دال، چینی، سبزیاں اور ہر عام ضرورت کی چیز غریب کی پہنچ سے باہر ہو جاتی ہے۔

کون سنے گا مزدور کی فریاد؟ 😥👷‍♂️

اس مزدور کا سوچیں جو صبح سے شام تک کولہو کے بیل کی طرح کام کرتا ہے، اپنی ہڈیوں کا گودا نچوڑتا ہے، اور ماہانہ بمشکل بیس، پچیس یا حد تیس ہزار روپے کماتا ہے۔ وہ اپنی پوری زندگی مشقت میں غرق کر لے، تب بھی وہ آج کے دور میں اپنے خاندان کی کفالت نہیں کر پائے گا۔ جب آٹے کا تھیلا اور دال خریدنا محال ہو جائے، تو وہ اپنے بچوں کو کیا کھلائے گا؟ کیا ان کی تعلیم اور صحت صرف ایک خواب بن کر رہ جائے گی؟

یہ کیسی گورننس ہے؟ یہ کیسے پالیسی ساز ہیں؟ 🤔📉

یہ کیسا دوغلا اور ظالمانہ معیار ہے جو عوام کے گلے پر پاؤں رکھ کر ان کی ذاتی انا اور شاہانہ طرزِ زندگی کی تسکین کر رہا ہے؟ وہ محلوں میں رہتے ہیں، عوام کو "قربانی" دینے کا درس دیتے ہیں۔ ان کی پالیسیاں صرف ان کے اپنے مفادات کی حفاظت کرتی ہیں، جبکہ غریب عوام پِس رہے ہیں۔ یہ گورننس نہیں، یہ تو عوام کا استحصال ہے۔

الٰہی! ہمارے حال پر رحم فرما۔۔۔ 🤲😭💙

اے پروردگار، اے رحمان و رحیم! تو ہی ہمارا واحد سہارا ہے۔ اللہ کریم، تو ان ظالموں کو تباہ و برباد فرما جنہوں نے ہمارے پیارے وطن کو لوٹا اور عوام کو بھوک اور بدحالی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ ہمارے حال پر رحم فرما، اور ہمیں ان مشکلات سے نجات عطا فرما۔ آمین ثم آمین۔ 💔😢🙏

Post a Comment

Previous Post Next Post